اہم خبریںبزنس

کے الیکڑک صارفین پر دو ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

کراچی: کے الیکڑک نے اپنے صارفین پر دو ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے ماہانہ اور سہ ماہی ٹیرف میں ردوبدل کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

کے الیکڑک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں جنوری 2020ء کے لیے 65 پیسے، فروری کے لیے97 پیسے فی یونٹ اور مارچ کے لیے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو دے رکھی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 2 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد بوجھ پڑے گا۔

صارفین کو اپریل کے لیے 62 پیسے جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2019ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 پیسے کمی کا ریلیف کا لالی پاپ بھی دیا جائے گا۔ نیپرا 23 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You