کالم/مضامین

کیا پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے؟

قانون ، پاکستان اور ہم

کیا پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے؟

ایک بحث زبان زد عام ہوتی ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں تو کوئی قانون ہی نہیں،
اج صبح کچہری دفتر کے لیے نکلتے ہی تحقیق نیوز اور بی بی سی اردو کے معروف صحافی افتخار خٹک نے مجھے ایک خبر شیئر کی کہ ایف ائی اے ،پولیس کی ٹیم اور وقف متروکہ املاک کی ٹیمیں شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر لال حویلی کو خالی اور سیل کروانے کے لیے پہنچ چکی ہے،شیخ رشید احمد جو راولپنڈی کی ایک مضبوط اور قد اور شخصیت ہے اور سیاست کے تقریبا
35 سالوں میں کم و بیش 15 منسٹریوں کی سربراہی کر چکے ہیں
راولپنڈی کی لال حویلی ان کی پہچان ہے جب ہم پنجاب لاء کالج میں پڑھتے تھے تو اس وقت بھی اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ راولپنڈی میں سائن بورڈ اور اشتہار دیکھنے کو ملتے تھے کہ 13 اگست رات 11 بج کر 59 منٹ پر لال حویلی میں اتش بازی کی جائے گی اور یوم پاکستان کا جشن منایا جائے گا یقینا شیخ رشید پیدائش سے لے کر اب تک لال حویلی میں ہی رہ رہے ہیں اور قبضہ بھی ان کا ہی ہے کٸی مرتبہ منسٹر رہنے کے باوجود اور حکومت میں رہنے کے باوجود اور بالخصوص جب پارٹی کے سربراہ بنے اور پی ٹی ائی سے الحاق کر کے عمران خان سابق وزیراعظم پاکستان کے بہت زیادہ نزدیک ہو گئے اس کے باوجود ایک سول جج سے اپنے حق میں فیصلہ نہ کروا سکے کیا ہماری عدالتوں میں انصاف نہیں ہوتا ؟
کیا ہمارے ملک میں قانون نہیں ہے؟
اگر ہماری عدالتوں میں انصاف نہیں ہوتااور ہمارے ملک میں قانون نہیں ہے تو شیخ رشید لال حویلی اپنے نام کروانے میں کیوں ناکام رہے
برائے کرم ملک پاکستان میں نا امیدی اور مایوسی نہ پھیلائیں نا امیدی اور مایوسی پھیلانا بھی دشمن کا پروپیگنڈا ہو سکتا ہے اس کا حصہ نہ بنیں
سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اپنے اداروں پر اعتماد رکھیں ، انشاء اللہ ایک دن ہمارا پاکستان ضرور ترقی کرے گا پاکستان میں قانون بھی موجود ہے قانون پہ عمل درامد کروانے والے ادارے بھی موجود ہیں اور ازادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں

پاکستان زندہ باد
سید افضال حسین نقوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
ممبر جی ایم شاہ لاء ایسوسی ایٹس راولپنڈی
ممبر راجپوت لاء ایسوسی ایٹس گوجرخان
03146055568

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You