سندھ

کراچی : ملیر کراچی جٹ برادری کی فلاحی تنظیم انجمن فلاح و بہبود جٹاں بن قاسم یونٹ

کراچی : ملیر کراچی جٹ برادری کی فلاحی تنظیم انجمن فلاح و بہبود جٹاں بن قاسم یونٹ کے نو منتخب عہداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب منقد ہوئی۔

تقریب میں سندھ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات ، علاقہ معززین اور جٹ برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفیصلات کے مطابق انجمن فلاح و بہبود جٹاں کے مرکزی صدر چوہدری محمد نواز نے بن قاسم یونٹ کے نو منتخب سرپرست اعلی چوہدری محمد ایوب ، صدر چوہدری محمد اسلم ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم اور دیگر عہداران سے جٹ برادری کی خدمت ایمانداری اور غیر جانبداری سے کرنے کا حلف لیا۔ اور انہیں پھولوں کے ہار اور بگڑیاں پہنا کر مبارک باد دی
اس موقع پر چوہدری محمد نواز نے تقریب سے خطاب میں بن قاسم یونٹ کے اقدامات اور خدمات کو خوب سراہا اور جٹ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رہنے کا پیغام بھی دیا۔

ملیر :(سٹاف رپورٹر)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You