کالم/مضامین

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسم سرما

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے درجہ حرارت میں کمی کردی، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات پی ایم ڈی نے موہنجوداڑو میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کی اطلاع دی، جو صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاہور، قصور، سیالکوٹ اور نارووال سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے، گلیات اور قریبی علاقوں میں بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ دریں اثنا، پی ایم ڈی نے وسطی پنجاب میں تاریخ کے سرد ترین دن اور برف باری کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ پنجاب کے جغرافیائی اور موسمی حالات کی وجہ سے اس کے وسطی اضلاع میں برف باری ممکن نہیں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You