ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا ڈی پی او آفس جہلم میں تعینات پولیس افسران و جوانوں سے خطاب، ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں،
اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ بھی موجود تھے،
الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،
الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں،
الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے،
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،
پولنگ سامان کی ترسیل، حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سیکورٹی سمیت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



