سندھ

ڈپٹی کمشنر ملیر گہنور علی لغاری نے گرانفروشوں کے خلاف فوری ایکشن کے آرڈر جاری کر دئے

ڈپٹی کمشنر ملیر گہنور علی لغاری نے گرانفروشوں کے خلاف فوری ایکشن کے آرڈر جاری کردئے
اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم منشاد شہانی اور مختیار کار بن قاسم فرحان جتوئی مافیا کے خلاف ان ایکشن،

ملیر میں دودھ مافیا ، مرغی مافیا اور دیگر گراں فروشوں کو نہیں بخشیں گے۔ گہنور علی لغاری

ملیر : گذشتہ دنوں گرانفروشوں ، دودھ مافیا اور مرغی مافیا نے خود ساختہ اضافہ کرکے عوام کا جینا محال کردیا تھا جسکی مسلسل شکایات عوام کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ملیر کو مل رہی تھیں ، جسکی بنا پر ڈپٹی کمشنر ملیر کی طرف سے بار بار جاری وارننگ پر عملدرآمد نا ہونے کی وجء سے آج ڈپٹی کمشنر ملیر کی ٹیم اسٹنٹ کمشنر بن قاسم منشاد شہانی اور مختار کار فرحان جتوئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گلشن حدید، پپری، شاہ ٹاؤن میں گرانفروشوں کے خلاف ڈنڈہ اٹھا لیا
دودھہ،گوشت،مرغی اور سبزیاں مہنگی بیچنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے، اور ساتھ ساتھ ائندہ جیل کی ہوا کھانے کی وارننگ بھی دی
یاد رہے کہ گلشن حدید میں بڑے کا گوشت 700 روپے کلو جبکہ چکن 480 روپے کلو فروخت ہورہا ھے،
ایک لیٹر کی قیمت 110 سے 130 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے،جبکہ ریٹ لسٹ کے مطابق 94 روپے ہے۔
اس آپریشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملیر گہنور علی لغاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ک ملیر میں غتیب عوام پر قطعی ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، گرانفروشوں اور مافیا والوں کی ملیر میں کوئی جگہ نہیں، تمام گرانفروش اپنا فبلہ درست کرتے ہوئے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا بچیں، نہیں تو جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی،
اسسٹنٹ کمشنر منشاد شہانی اور فرحان لغاری نے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ جیک کرنے اور جرمانے کے ساتھ ساتھ دکانیں سیل کرنے کا بھی عزم کیا،
اہلیان ملیر نے اسسٹنٹ کمشنر منشاد شہانی کے عوام دوست اقدام کی تعریف کرتے ہوئے غریبوں کا مسیحا قرار دیا، اس سے پہلے بھی اسسٹنٹ کمشنر منشاد شہانی اور انکی ٹیم عوام کے مسائل پر ایکشن لے چکے ہیں۔

ملیر : (زاہد اقبال بھٹہ)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You