
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا سستارمضان بازار مشین محلہ کا دورہ.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے رمضان بازار میں مختلف اسٹالز پر اشیاء خوورد نوش کامعائنہ کیا، اس کے علاوہ آٹے و چینی کے بیگ کا وزن چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار میں قیمتوں اورمعیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی، کورونا ایس او پیز سمیت سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ قیمتوں میں استحکام کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے سبزی منڈی سمیت ضلع بھر کے رمضان بازار میں خود چیک کر رہا ہوں اور اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ز و دیگر عملہ بھی تعینات ہے۔
رپورٹ:چوہدری ماجد حسین ڈپٹی بیورو چیف جہلم