جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سپیشل ایجوکیشن سکول بلال ٹاؤن کا دورہ، خصوصی بچوں کی بہترین تعلیم پر زور

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سپیشل ایجوکیشن سکول بلال ٹاؤن کا دورہ، خصوصی بچوں کی بہترین تعلیم پر زور

جہلم (ملک وسیم اختر) — ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے سپیشل ایجوکیشن سکول بلال ٹاؤن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، تاکہ انہیں معاشرے کا مفید اور فعال شہری بنایا جا سکے۔

محمد میثم عباس کا کہنا تھا کہ "سماعت اور بولنے سے محروم بچوں کو خصوصی توجہ اور سہولیات فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ضلعی انتظامیہ ان بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔”

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، تاکہ یہ بچے بھی عام بچوں کی طرح اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین اور سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You