اہم خبریںپنڈدادنخان
ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کا دورہ پنڈ دادنخان
ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کا دورہ پنڈ دادنخان۔
جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تحصیل پنڈ دادنخان کے دورہ کے موقع پر قلعہ نندنا کا تفصیلی دورہ کیا، ٹورازم کی سائٹ کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہم ضلع بھر میں ایسی سائٹس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انکی بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے کام کر رہے ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو سائٹ کی بحالی کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے قلعہ نندنا کی سائٹ پر پیدل مارچ کیا اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔
رپورٹ: راجہ فیصل کیانی