اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترنے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترنے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتا یا ہے

کہ صحت و تعلیم سمیت،پبلک ہیلتھ، سپورٹس،سڑکوں کی تعمیر،بلڈنگ اور دیگر پراجیکٹس پر کا م تیزی سے جاری ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اورڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ممبر صوبائی اسمبلی صبرینہ جاوید نے کہا ہے حکومت پاکستان و حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اہداف کے مطابق کام کریں، ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر نا قابل برداشت ہے۔ انہوں نے منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی اور تمام ضلعی سربراہان کو معیار کے مطابق بروقت کام مکمل کرنے کا کہا۔ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے، اجلاس میں منگلہ دینہ روڈ،ٹلہ جوگیاں تا رہتاس،تلاقی گیٹ،سپورٹس کی سکیموں سمیت سی ڈی پی، پی ایم ایس پی،آر اے پی،لوکل گورمنٹ،اے ڈی پی و دیگر پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پراے ڈی سی محمدربنوازمنہاس، ڈی ڈی ڈولپمنٹ اشتیاق احمد سی او ایم سی جہلم،ایکسینز سمیت مختلف محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You