ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 6 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
اس وقت جہلم میں 114 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کرونا وائرس کے 19 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی اور 6 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی جبکہ 10 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 36156 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 766 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اب تک 637 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اب تک کرونا وائرس سے 12 اموات ہوئی ہیں۔
جہلم میں اب تک 28 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے تمام یونین کونسلز میں کرونا وائرس سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں تمام مساجد میں کرونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کے اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم