ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
اس وقت جہلم میں 5 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 17581 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 497 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
کل تک 482 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 483 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 465 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔
اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *کالجز* کے 1109 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 756 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 350 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *سکولز* کے 9165 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 6639 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2526 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔
*ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم*