
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد کی جانب سے ضلع کے مختلف تھانوں میں سر پرائز وزٹ کا سلسلہ جاری تھانہ چورستہ میاں خان پولیس اسٹیشن میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکاراور پولیس کانسٹیبل کو یونیفارم نہ پہننے پر شوکاز نوٹس جاری،

ڈی پی او نے خاتو ن ایس ایچ اور یحانہ کوکب کو تھانے میں ڈسپلن یقینی بنانے اور تھانے کے لان میں سایہ دار درخت لگانے کی ہدایت ۔تھانہ سٹی دیپالپور میں سر پرائز وزٹ کے دوران تھانے کی حدود میں تعمیراتی کاموں کی رفتار بہتر بنانے کی ہدایت کی فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ چیک کرتے ہوئے شہری کی درخواست پر کارروائی نہ ہونے پر تفتیشی افسر کو شوکازنوٹس جاری کیا۔ ڈی پی او نے تھانہ بصیر پور کا بھی سر پرائز وزٹ کیا ڈی پی او نے ایس ایچ او بصیر پور کو ہدایت کی کہ مقدمات میں بلاجواز تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تھانہ میں آنے والی ہر درخواست کو ہر صورت تین دن کے اندر نمٹایا جائے سائلوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



