
ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرسچن کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کرسمس کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کرسچین کمیونٹی کے وفد نے شرکت کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی ہمیشہ کی طرح مکمل آزادی کے ساتھ اپنا مذہبی تہوار کرسمس منائیں گے اور ان کے تمام عبادت گاہوں پر مکمل سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اقلیتوں کے حقوق کے علمبردار ہیں اور تمام اقلیتیں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنے تہوار مناتی ہیں۔ شہر میں موجود گرجا گھروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے کرسچین کمیونٹی کے ساتھ کرسمس کے سلسلے میں کیک کاٹا اور اُن کے مذہبی تہوار پر مبارک دی۔
کرسچن کمیونٹی نے ایس پی انوسٹی گیشن جہلم کا کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایس پی انوسٹی گیشن جہلم کا ان کی مذہبی خوشیوں میں شریک ہونا خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں تمام اقلیتیں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنے تہوار منا سکتی ہیں اور ہر طبقہ زندگی کی طرف سے مکمل تعاون میسر ہے
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



