جہلم
چودری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ریسرچ اپریشن کے دوران کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر مقدمہ

چودری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ریسرچ اپریشن کے دوران کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر مقدمہ درج،10 ملزمان گرفتار
جہلم: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،
دورانِ سرچ آپریشن تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 10 افراد کو گرفتار کر لیا،
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی،
جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



