
آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری
حکومت پنجاب اور انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علاقہ تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.
اس موقع پر سید اقبال کاظمی DSP سوہاوہ سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ ڈومیلی و تھانہ سوہاوہ،تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران،نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔سائلین سے گزارش ہے کہ آپ اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں آپ کا مسئلہ حل ہو سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین و میڈیا نمائندگان کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو نہ صرف سنا بلکہ موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین(1) صغیر حسین ولد نصیر علی ساکن دیال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم ۔(2) ثاقب ولد گستاسب ساکن چندڑ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم (3) عبدالمجید ولد نیاز علی ساکن بڑاگواہ (4) فقر حسین ساکن مدن تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم (5) راجہ شاہ نواز خان ساکن ہائی سکول بڑاگواہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم (6) سمیرا ارشد دختر غلام مصطفٰی ساکن چنجلوٹ تحصیل سوہاوہ جہلم (7) ارشدمحمود ولد محمد اقبال ساکن چندڑ تحصیل سوہاوہ جہلم (8) محمد صغیر ولد محمد حنیف ساکن چنجلوٹ تحصیل سوہاوہ جہلم وغیرہ نے باری باری اپنے انفرادی مسائل بیان کئے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈکوارٹر ز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سےنہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں ۔ کھلی کچہری میں سائلین کی تھانہ ڈومیلی اور سوہاوہ سرکل سے متعلق شکایات پر سید اقبال کاظمی SDPO سوہاوہ سرکل کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ کی بنیاد پر دادرسی کے سخت احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے DSP سوہاوہ سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ ڈومیلی و سوہاوہ اور تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران سے تھانہ ڈومیلی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ ڈومیلی و سوہاوہ اور تفتیشی افسران کو ناجائز اسلحہ بردار,منشیات فروشوں,لینڈ مافیا,اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے اسپیشل ٹاسک دیئے۔