پنڈدادن خان ڈاکووں نے للہ روڈ پر گولپور گاؤں کے قریب ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا
پنڈدادن خان : نیے پولیس افسران کو ڈاکوؤں کی پہلی سلامی
پنڈدادن خان ڈاکووں نے للہ روڈ پر گولپور گاؤں کے قریب ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا
پنڈدادن خان کے نواحی گاؤں گولپور کے قریب صبح پانچ بجے ڈاکووں نے تاجر کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقد،65000 روپے کا قیمتی موبائل اور ڈرائیور سے تقریباً پانچ ہزار روپے نقدی لے کر باآسانی فرار ہوگئے تاجر کے مطابق ڈاکو تقریباً ایک گھنٹے گاڑیوں کو روک کر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور لوٹتے رہے روز بروز بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور اضافی ٹیکسوں کی ماری ہوئی عوام پر رحم کیا جاۓ اور ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں
رپورٹ : عمران حیدرببلی



