پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپورشریف میں 11 سالہ ذہنی معذور بچے پر مبینہ تشدد
پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپورشریف میں 11 سالہ ذہنی معذور بچے پر مبینہ تشدد
پنڈدادنخان راجہ حنیف پلاذہ کے منشی نے پلازے کی چھت پر چڑھنے کی پاداش میں بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا پنڈدادنخان با اثر مالک کے چہیتے ملازم کا 11 سالہ زہنی معذور بچے پر مبینہ تشدد
پنڈدادنخان بچہ آر ایچ سی جلالپورشریف زیر علاج ھے
پنڈدادنخان/27 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس تھانہ جلالپور موقع ملاحظہ کرنے نہ پہنچی
پنڈدادنخان درندہ صفت منشی اب بھی دندناتا پھر رہا ھے 11 سالہ محمد کیف کے والد کی انصاف کیلئے دہائی
پنڈدادنخان پلازے کی چھت پر کیوں گئے،مولوی اصغر نامی پلازے کے منشی نے معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پنڈدادنخان درندہ صفت منشی بچے کی قمیض اتروا کر تھپڑوں اور لاتوں سے تشدد کرتا رہا پنڈدادنخان بچہ تشدد سے نڈھال نیم بیہوشی کی حالت میں پڑا دیکھ کر اہل محلہ اکٹھے ھوگئے
پنڈدادنخان تشدد سے بچے کی حالت غیر ھو گئی اور مسلسل قے آنا شروع ھو گئی
پنڈدادنخان با اثر مالکان کے بگڑے ملازم نے بچے کی ماں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں
او۔سی
پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپورشریف میں با اثر پلازہ مالک کے چہیتے ملازم کا 11 سالہ محمد کیف نامی ذہنی معذور بچے کو پلازے کی چھت پر چڑھنے کی پاداش میں نیم برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے نڈھال بچے کو نیم بیہوشی کی حالت میں پڑا دیکھ کر اہل محلہ اکٹھے ھوگئے بچے کے والد محمد یونس نے فراہمی انصاف کیلئے تحریری طور پر پولیس تھانہ جلالپورشریف کو آگاہ کیا
وی۔او
11 سالہ محمد کیف رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں زیر علاج ھے با اثر پلازہ مالکان کے بگڑے مولوی اصغر نامی ملازم نے بچے کی ماں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جو اب بھی دندناتا پھر رہا ھے دوسری جانب 27 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس تھانہ جلالپورشریف موقع ملاحظہ کرنے نہ پہنچی بچے کے والد محمد یونس نے فراہمی انصاف کیلئے دہائی دیتے ھوئے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ھے کہ میرے ذہنی معذور بچے پر تشدد کرنے والے با اثر شخص کے خلاف قانون کاروائی عمل میں لا کر ہماری داد رسی کی جائے ۔
پنڈدادنخان : (عمران حیدرببلی)