اہم خبریںپنجاب

پنجاب: میدانی علاقوں میں دھند میں اضافہ، موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

لاہور: پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوگیا۔ موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے بادل چھا گئے، ہر منظر دھندلا گیا۔ ملتان، خانیوال، ساہیوال، سانگلہ ہل میں حد نگاہ انتہائی کم رہنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ موٹر وے پولیس نے دھند میں شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

دھند کے باعث فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You