سندھ

پرائیویٹ کمپنیز میں موجود ملازمین کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،عدنان حبیب صدیقی

پرائیویٹ کمپنیز میں موجود ملازمین کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،عدنان حبیب صدیقی۔

ڈسٹرکٹ کے چاروں ٹاؤن میں موجود گورنمنٹ و پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے وسائل کو فوری حل کیا جائےگا،صدر پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی

کراچی
(رپورٹ:عاصم آرئیں جہلمی)

پرائیویٹ کمپنیز میں موجود ملازمین کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،عدنان حبیب صدیقی۔کورنگی ڈسٹرکٹ کے چاروں ٹاؤن میں موجود گورنمنٹ و پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے وسائل کو فوری حل کیا جائےگا،صدر پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی،ملازمین کے مسائل کے لیے وزیراعلی کےمشیران اور معاون خصوصی سے ملاقات کے لیے حکمت عملی تے کی جائے۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 12فروری بروز بدھ کو پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ کورنگی کا اجلاس ماڈل ٹاؤن افس میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی، جنرل سیکرٹری دارہ سعید نجفی نے کی۔جس میں چاروں ٹاؤن کے عہدے داران نے شرکت تھے اور اجلاس کی ابتدا پیپلز لیبر بیورو کے حالیہ انتقال ہونے والے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے نائب صدر( لال بخش) کے دعائے مغفرت سے کیا گیا۔جس کے بعد اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیراعلی کے مشیران اور معاون خصوصی سے ملاقات اور ان سے چاروں ٹاؤن کے ملازمین اور خاص طور پر پرائیویٹ سیکٹر میں موجود پسے ہوئے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران اجلاس میں موجود چاروں ٹاؤن کے صدور، جنرل سیکرٹریز انفارمیشن سیکرٹریز سے رائے لی گئی جبکہ اجلاس میں پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ کمپنیز میں موجود ملازمین کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔انہی وجوہات کی بنا پر اج کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔کورنگی ڈسٹرکٹ کے چاروں ٹاؤن میں موجود گورنمنٹ و پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے گا ،ملازمین کے مسائل کے لیے وزیراعلی،وزیراعلی کے مشیران اور معاون خصوصی سے ملاقات کے لیے حکمت عملی تے کی جائے اور خصوصی طور پر کورنگی ڈسٹرکٹ میں موجود پرائیویٹ کمپنیز میں ملازمت کرنے والے افراد کے مسائل کے حل کے لیے بات کی جائے جبکہ پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام عہدے داران پر لازم ہے کہ وہ پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سمو ں، جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ سے ملنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You