اہم خبریںکرائمز

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 6 بھارتی سمگلرز گرفتار

راولپنڈی: پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 6 بھارتی باشندوں کو رینجرز نے حراست میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پر تعینات پنجاب رینجرز نے 6 بھارتیوں کو پکڑ لیا ہے جو منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی سمگلرز کو 29 جولائی سے 3 اگست کے دوران پاکستان کی حدود سے پکڑا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملزمان میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ ، وشال سنگھ، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پکڑے جانے والے بھارتی منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث ہیں اور بھارتی سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کا سمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی سمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے، بھارتی سمگلروں کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You