ٹام کروز جلد اپنی سائنس فکشن فلم کی شوٹنگ کے لیے عالمی خلائی اسٹیشن جائیں گے،
یوں تاریخ میں پہلی بار خلاء میں فلم کی شوٹنگ کی جائے گی، اگرچہ تفصیلات آنا باقی ہیں مگر ناسا کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کردی گئی ہے! عالمی خلائی اسٹیشن زمین سے 400 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے، جسے آپ عام آنکھ سے فجر اور مغرب کے اوقات میں عموماً دیکھ سکتے ہیں..
یاد رہے کہ ٹام کروز مشن امپوسیبل سمیت مختلف فلمز میں اپنے اسٹنٹ خود انجام دینے میں مشہور ہیں، چاہے وہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت بُرج خلیفہ پر چڑھنا ہو یا اڑتے ہوئے جہاز کے دروازے سے لٹکنا ہو… اسٹنٹ انجام دیتے ہوئے کئی بار انہیں زخمی بھی ہونا پڑا…
فلم بینوں کے مطابق اس خبر سے خلاء میں جاکر سائنس فکشن فلمز بنانے جیسے انوکھے ٹرینڈ کا آغاز ہوسکتا ہے… مستقبل میں ایسے پراجیکٹس کے لیے سپیس ایکس کمپنی اہم کردار ادا کرے گی… ایسے اقدامات سے جہاں خلائی مشنز کی عوام الناس میں اہمیت بڑھے گی وہیں فلم سازی بھی next level میں داخل ہوگی…
محمد شاہ زیب صدیقی
زیب نامہ
خبر کا لنک
https://images.dawn.com/news/1185210
زمین سے عام آنکھ سے خلائی اسٹیشن کیسا دکھائی دیتا ہے، اس متعلق ویڈیو دیکھنے کے لیے
#زیب_نامہ
#NASA #TomCruise