اہم خبریںخیبرپختون خواہ

وزیرستان میں محسن داوڑ پر شدت پسندوں کا حملہ، گاڑی پر فائرنگ

وزیرستان میں محسن داوڑ پر شدت پسندوں کا حملہ، گاڑی پر فائرنگ۔

گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں لیکن گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔پولیس

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیرستان میں شدت پسندوں کی جانب سے پاکستان سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا محسن داوڑ کے پاس پولیس سکیورٹی موجود تھی، اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں لیکن گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔ڈی پی او روحان زیب نے بتایا کہ محسن داوڑ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی ہے، وہ بالکل محفوظ ہیں جبکہ نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر بھی ڈی آئی خان میں حملہ کیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You