
وزیراعلیٰ پنجاب نے انویسٹی گیشن سنٹرل ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ عثمان بزدار کہتے ہیں وسائل دیدئیے اب پولیس کام کر کے دکھائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس انویسٹی گیشن کمپلیکس آمد، عثمان بزدار کی زیر صدارت انویسٹی گیشن کمپلیکس کی نئی عمارت میں خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دی۔ گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے قانون سازی کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں انویسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انویسٹی گیشن سنٹر سے مانیٹر کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ نے خواتین کے تحفظ کیلئے ایپلی کیشن، ڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا بھی آن لائن فیتہ کاٹا۔ عثمان بزدار نے شجرکاری مہم کے تحت کمپلیکس کے لان میں پودا بھی لگایا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو انویسٹی گیشن کمپلیکس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
اس موقع پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور آئی جی پنجاب انعام غنی سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔