اہم خبریںپنجاب

وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر اساتذہ کا دھرنا مذاکرات کی کامیابی کے بعد ختم

اسلام آباد: وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دینے والے اساتذہ نے رات گئے مذاکرات کی کامیابی کے بعد احتجاج ختم کردیا،21 دسمبر کو وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے ملاقات ہوگی۔

سخت سردی میں ٹھٹھرتے، کھلے آسمان تلے بیٹھے اساتذہ کیلئے امید کی کرن پیدا ہو گئی، پنجاب بھر سے آئے کنٹریکٹ اساتذہ کے وفد کے کمشنر راولپنڈی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ 21 دسمبر کو وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت سے ملاقات ہوگی، یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔

اس سے قبل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس سے خواتین ٹیچرز اور ان کے ہمراہ آئے معصوم بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ پولیس نے احتجاج ختم کرانے کے لیے کئی اساتذہ کو گرفتا رکرکے تھانے منتقل کیا۔

پولیس کارروائی کے بعد اساتذہ نے بنی گالہ جانے والی سڑک پر دھرنا دے دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اساتذہ کا موقف تھا کہ وہ 2014 میں این ٹی ایس کا امتحان دینے کے بعد کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے لیکن اب چھ سال نوکری کے بعد دوبارہ پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینے کا کہا جا رہا ہے، ہمیں بغیر کسی مزید امتحان کے مستقل کیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You