اہم خبریںجہلم

وزیراعظم کا دورہ جہلم، تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کاافتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے دورہ جہلم کے دوران قلعہ نندنہ کے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ، وفاقی وزیر فواد چودھری اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم آج جہلم کے دورے کے دوران زیتون کا پودا لگائیں گے جبکہ پنڈ دادن خان کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے نندنہ قلعہ کے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کردیا۔ اس مقام کی تاریخی اہمیت کا تعلق گیارھویں صدی سے ہے جب معروف دانشور ابوریحان البیرونی نے یہاں اپنے قیام کے دوران زمین کا محیط معلوم کیا۔ بعد میں البیرونی نے اس علاقے کے بارے میں ایک مشہور کتاب لکھی اور نندانہ کو بڑا علمی مرکز قرار دیا۔

وزیراعظم ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک، سالٹ رینج نیشنل پارک کا افتتاح بھی کریں گے، 6 پروٹیکیٹڈ ایریاز میں خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک کے علاوہ نمل ویٹ لینڈ، چشمہ ویٹ لینڈ نیچرریزروز بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کوسالٹ رینج میں جنگلی حیات کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ پربریفنگ دی جائےگی۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You