سندھ

ن لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ن لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

طویل عرصےبعد میں نےنظریے کو بدلا جس کی وجہ پیپلز پارٹی ہے: رانا احسان

کراچی(نمائندہ عینی خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر رانا احسان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سعید غنی، وقار مہدی اور سلمان مراد نے پریس کانفرنس کی جس میں سعید غنی نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر رانا احسان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ رانا احسان کے باقی عہدیدار اس تقریب میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔پریس کانفرنس میں رانا احسان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مختلف عہدوں پر رہا ہوں، شہر میں دہشتگردی تھی تو میرے بھائی کو شہید کیا گیا، طویل عرصے بعد میں نے نظریے کو بدلا جس کی وجہ پیپلز پارٹی ہے۔رانا غلام نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکنان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑی ہوتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You