جہلم

نیشنل اسپیشل اولمپکس میں منیب الرحمن کے ڈبل گولڈ نے دھوم مچا دی، مبارکباد دینے والوں کا عبدالرحمن

نیشنل اسپیشل اولمپکس میں منیب الرحمن کے ڈبل گولڈ نے دھوم مچا دی، مبارکباد دینے والوں کا عبدالرحمن قادری بیورو چیف جہلم روزنامہ سماء کے گھر تانتا بندھ گیا

جہلم: (بیورو رپورٹ )نیشنل اسپیشل اولمپکس میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر شاندار اعزاز حاصل کرنے والے اسپیشل ایتھلیٹ منیب الرحمن کی تاریخی کامیابی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، معزز شخصیات نے عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ پر پہنچ کر منیب الرحمن سے ملاقات کی، پھولوں کی طرح محبتیں نچھاور کرتے ہوئے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سرائے عالمگیر سے سماء نیوز کے نمائندہ چوہدری عمیر لیاقت، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن تحصیل سرائے عالمگیر ملک عامر شہزاد،دوسری جانب کھیوڑا کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت سابق وائس چیئرمین بلدیہ کھیوڑہ چوہدری محمد اکرم اور سکندر ذوالقرنین مغل کھیوڑہ نے منیب الرحمن کو نیشنل اسپیشل اولمپکس میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور اس شاندار کامیابی کو منیب الرحمن، اس کے والدین اور جہلم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔اس موقع پر عبدالرحمن قادری نے معزز مہمانوں کی آمد اور محبت و خلوص پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ منیب الرحمن کی کامیابی پر دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے ملنے والی محبت، دعائیں اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر اپنے پیاروں کا گھر آکر مبارکباد دینا ہمارے لیے ناقابلِ فراموش خوشی ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام احباب کو سلامت رکھے اور ان کی محبتوں کا سلسلہ ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You