سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ شہر میں ریلو ے کی چھ ایکڑ اراضی پر تاریخی پبلک پارک کے قیام

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ شہر میں ریلو ے کی چھ ایکڑ اراضی پر تاریخی پبلک پارک کے قیام کے لئے کاغذی کاروائی تکمیل کے آخری مراحل میں، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر کی جانب سے جلد کاغذی کاروائی مکمل کرکے منصوبہ حتمی منظوری کے لئے ریلویز ہیڈکوآرٹر لاہور ارسال کرنے کی یقین دہانی۔ریلوے حکام کی این او سی کا انظار ہے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے،مذکورہ پبلک پارک کو ایک تاریخی پارک بنائیں گے۔چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت۔تفصیلات کے مطابق دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر پبلک پارک کے قیام کے سلسلے میں کاغذی کارائی تکمیل کے آخری مرحل میں ہیں،اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر کا کہنا ہے کہ جلد کاغذی کاروائی مکمل کرکے حتمی منظوری کے لئے لاہور ہیڈکوآرٹر ارسال کیا جائے گا۔جبکہ پاکستان ریلویز سکھر کے DEN-3خادم حسین بھنبھرو نے بھی پبلک پارک کی این او سی کے معاملات جلد مکمل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے،۔چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے بتایا کہ دوڑ شہر میں اسوقت پبلک پارک کی اشد ضرورت ہے،تفریحی پارک نہ ہونے کے سبب شہری تفریح سہولت سے محروم ہیں،اس لئے ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے ریلویز حکام سے رابطہ کیا گیا،جس پر ریلویز حکام نے ماحول کی بہتری اور عوامی بھلائی کے لئے پبلک پارک کے قیام اور دیکھ بھال کے لئے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کوپانچ روپے اسکوائر فٹ کے ریٹ پراین او سی دینے پررضامندی ظاہر کی اورAEN نواب شاہ نے 06/01/2025 کوٹاؤن آفیسر کے ہمراہ تقریباً 06-ایکڑ کے مجوزہ پارک کی جگہ کا مشترکہ طور پردورہ کیا،اور ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے پبلک پارک کے قیام اور اسکی دیکھ بھال کے لئے لیز چارجز ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی 10/01/2025کو ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی جانب سے پبلک پارک کے قیام / دیکھ بھال،لیز چارجز کی ادائیگی کے لیے باضابطہ درخواست ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ(DS) پاکستان ریلویز سکھر ارسال کی گئی۔ٹاؤن کمیٹی دوڑ نے لیز چارجز اداکرنے پر اتفاق کیا مگردو ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجودابھی این او سی نہیں دی گئی ہے،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے بتایا کہ ریلویز حکام کی جانب سے طلب کردہ تمام کاغذی کاروائی مکمل کرکے ارسال کی گئی ہے،اور ٹاؤن کمیٹی این اوسی کے چارجز بھی ادا کرنے کو تیار ہے،ٹاؤن کمیٹی کے افسران اور ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد نے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر سے گذشتہ ہفتے ملاقات کی تھی،ڈی ایس سکھر نے بھی جلد این او سی دینے کی یقین دہانی کرائی،پبلک پارک کے قیام سے نہ صرف شہریوں کو ایک بہتر تفریحی سہولت میسر ہوگی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی،اس پارک کو ایک تاریخ ساز پارک بنائیں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You