نبوت رسالت کی عظیم الشان عمارت میں آپ ﷺ کی بعثت مبارکہ اُس اینٹ کی مانند ہے جس نے اس

نبوت رسالت کی عظیم الشان عمارت میں آپ ﷺ کی بعثت مبارکہ اُس اینٹ کی مانند ہے جس نے اس عمارت کی تکمیل فرمائی اور ختم نبوت پر اپنی مہر ثبت فرمائی۔اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔اس ماہ مبارک ربیع الاول میں آپ ﷺ کی ولادت با سعات پر اکثریت 9 ربیع الاول پر متفق ہے اور 12 ربیع الاول کو آپ ﷺ داردنیا سے پردہ فرما گئے اس پر سب کا اتفاق ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا مرکز دارالعرفان منارہ میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی دس سالہ مدنی زندگی میں چوراسی کے لگ بھگ غزوات و سرائیہ ہوئیں۔آپ ﷺ کی زندگی مبارک آسان نہ تھی ان کے علاوہ باقی سارے معاملات بھی تھے جو آپ ﷺ دیکھتے تھے۔خشک پتے نوش فرمائے گئے،خشک چمڑے بھگو کر کھا گئے
لیکن حق کو حق کہا گیا۔پھر سمجھ آئے گی کہ آج جوہم سود کے لیے راستے نکال رہے ہیں کہ استعمال بھی کریں اور نافرمانی بھی نہ ہو۔اے کاش یہ محبت عشق محمد الرسول اللہ ﷺ کی حقیقت نصیب ہو اور یہ چیزیں نظر آئیں جن میں سے ہم گزر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بندہ قلبی طور پر متوجہ ہوتا ہے پھر وہ حقائق آشکار ہوتے ہیں جنہیں یہ آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں۔وہ کیفیات جس سے یہ دنیا ناآشنا ہے وہ نور ایمان سے اس در سے نصیب ہوتی ہیں کہ بندہ اپنے آپ کو بھی کسوٹی پر لے آتا ہے۔کہ ایک روز ایسا آئے گا میدان حشر ہوگا اعمال تولے جائیں گے اس سے پہلے بندہ اپنے اعمال کا تول شروع کر دیتا ہے۔ اللہ کریم کو محبوب ہے معاف فرمانا اپنی رحمت کو وسعت عطا فرمائی۔جب بات اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ کی آتی ہے تو مقابل ہماری اپنی ذات ہوتی ہے۔کتنے دکھ کی بات ہے کہ دعوی ایمان بھی ہو،مسلمان ہو،پیدائش پر اذاں ہو،وفات پر جماعت ہو پھر ہمارے اعمال ایسے ہوں جن میں نافرمانی ہو۔
ایمان صرف ماننے کا نام نہیں بلکہ اختیار بھی کرنا ہے۔ماہ مبارک ربیع الاول میں نبی کریم ﷺ سے اظہار محبت مقید نہیں ہو سکتا۔بلکہ زندگی کے ایک ایک لمحے ہر سانس کے ساتھ نبی کریم ﷺ سے محبت ہونی چاہیے۔
وطن عزیز پر ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اللہ کریم ان کی قربانیاں قبول فرمائیں اور وطن عزیز کی حفاظت فرمائیں۔اللہ ہمیں اپنے وطن کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادہ نجیب اللہ اعوان نے تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز کیا اور بعد میں نعت خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی نے خصوصی خطاب فرمایا اور اجتماعی دعا بھی فرمائی۔یاد رہے کہ یہ اس ماہ ربیع الاول کا آخری پروگرام تھا اس سے پہلے فیصل آباد،بہاولپور،وہاڑی،کوٹ ادو اور گوجرانوالا میں پروگرامز منعقد کیے گئے۔




Alhamdolillah 🤲🏻💯