ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، اندھے قتل کے مقدمہ میں اہم
ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، اندھے قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم سے آلہ قتل اور دیگر شواہد برآمد
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے مقتول ارشد مطلوب کو قتل کرنے کی نیت سے پسٹل سے فائر کرنے کی کوشش کی، تاہم پسٹل فائر نہ ہونے پر ملزم نے پسٹل کے بٹ اور ہیلمٹ کے وار کر کے مقتول کو شدید زخمی کیا، جو بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا،
پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل، مقتول پر وار کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہیلمٹ، اور موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں،
سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، مقدمہ کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر یکسو کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



