اہم خبریںجہلم

ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی

ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی و تحصیل سطح پر یکجہتی سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس حوالے سے ضلعی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی قیادت میں ڈی سی آفس تا وائے کراس تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں تمام محکموں کے سربراہان و ملازمین سمیت سول سوسائٹی, انجمن تاجران، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ، تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، میڈیا کے نمائندوں,، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں, خواتین، شہریوں اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے ریلی میں بھرپور شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کی آزادی تک یہ جدوجہد اسی طرح چلتی رہے گی، کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کتے رہیں گے، ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے، کشمیری بھائی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھیں گے، ہم پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

رپورٹ : ثاقب محمود

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You