کالم/مضامین

*مقتدروں نے بڑے فیصلے صادر کردیئے*

*مقتدروں نے بڑے فیصلے صادر کردیئے*

کراچی کے معرؤف جرنلسٹ جاوید صدیقی نے موجودہ حالات پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا ھے کہ کچھ فیصلے ایسے ہوتے ہیں جنہیں مان لینا ہی بہتر اور غنیمت ہوتا ھے خاص کر وہ جو کسی کیساتھ ناجائز قبضہ، لوٹ مار، حق تلفی، غنڈی گردی، زندگی کے ہر محاذ پر قدغن اور ظلم و بربریت کی انتہا، قانون کی برحرمتی پر اپنا راج قائم رکھنے کی ضد کرنا کسی طور عقل مندی نہیں۔ ان جیسے مسلمانوں کو ایکبار سمجھانے یادلانے کی شائد ضرورت ھے۔ سب سے پہلے دین محمدی (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وبارک وسلم) میں مہاجر کا لفظ مکہ سے مدینه ہجرت کرنے والوں کیلئے استعمال کیا گیا اب سوال یہ پیدا ہوتا ھے کہ آج تک انہیں قرآن و احادیث میں انصار و مہاجر کے نام سے شناخت کیا جاتا ھے۔ آپ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وبارک وسلم) سمیت ہجرت یافتہ اصحاب اجمعین کرام مہاجرین کیا واپس مکہ میں چلے گئے یا آباد ہوئے جبکہ مکہ میں مکمل دین محمدی (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وبارک وسلم) پھیل چکا تھا یہ بحث صرف مفاد پرست چند ٹولے کا ھے جو اپنی ذاتی بادشاہت کو بچانے کیلئے پوری قوم کو دھونس رھے ہیں کیونکہ سندھ کے صوبوں کے باعث یہ کھل کر سامنے آ جائیں گے انکی نیت و اعمال انکی ہی قوم پر وارد ہوچکی ہوگی۔ آج 1970 کے بعد سے کراچی حیدرآباد میرپورخاص نواب شاہ اور سکھر سمیت سندھ بھر کے تمام شہروں میں گاؤں دیہات قصبات سے لوگ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں جا بسے ہیں اب کوٹہ سسٹم کس کیلئے یہ ناانصافی کا عمل تاحال کیوں جاری بہتر یہی ھے کہ سمجھدار عاقل و بالغ با اختیار باکردار مقتدروں نے پاکستان بھر میں عدل و انصاف مستحکم و مساوات پر مبنی متوازن نظام کو رائج کرنے کا پختہ مثمم فیصلہ کردیا ھے۔ اگر کسی بھی انتہا پسند جماعت یا سیاسی جماعت کے لیڈر کو اختلاف ھے تو وہ براہ راست مقتدر قوتوں سے جواب طلب کرے اپنی بزدلی کا مظاہرہ نہ کرے کہ عام عوام یا کسی بھی قوم کو حراساں کرنے دھونس دھمکی دینے پر اپنی کم ظرفی نہ دکھائے اب دور بہت بدل چکا ھے ان بلیک میلروں کی فائلیں کھلنا شروع ہوئی تو کہیں کا منہ نہ دکھا سکیں گے بہتر یہی ھے کہ حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے سب کے مفاد کو تسلیم کریں ورنہ عدل و انصاف پھر رب ہی دیگا اور دنیا دیکھے گی کہ ظالمین کیسے اپنے کیفر کردار تک پہنچتے ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You