جہلم

مرزا اسلم بیگ ویلفیئر فاؤنڈیشن خورد کی شجرکاری مہم 2026 کا آغاز، سینکڑوں پودے لگانے کا عزم

مرزا اسلم بیگ ویلفیئر فاؤنڈیشن خورد کی شجرکاری مہم 2026 کا آغاز، سینکڑوں پودے لگانے کا عزم

جہلم (عبدالرحمن قادری) مرزا اسلم بیگ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجرکاری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ مہم کا مقصد ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور عوام میں درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
تقریب میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین، سماجی شخصیات، نوجوان رضاکاروں اور مقامی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے مختلف اقسام کے پودے لگا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آنے والی نسلوں کو صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ درخت لگانا صدقۂ جاریہ ہے اور ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی حفاظت بھی کرے۔ مرزا اسلم بیگ ویلفیئر فاؤنڈیشن آئندہ بھی شجرکاری سمیت فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔اختتام:تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اجتماعی طور پر مزید پودے لگائے، یادگاری تصاویر بنوائیں اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You