کالم/مضامین
مجھے سب سے مقدم ریاستِ پاکستان عزیز ھے

"آج کے تناظر میں۔۔۔۔!!”
مجھے سب سے مقدم ریاستِ پاکستان عزیز ھے۔ بچپن سے پچپن تک ان جمہوری ٹھیکیداروں کو ہمیشہ جھوٹا کاذب ہی پایا۔ نظامِ ریاست کو اپنے تئیں بدلتے دیکھا۔ جمہوریت میں جمہور کو قتل ھوتے دیکھا۔ کہیں مورثی تو کہیں قبیلہ سیاست کو دیکھا۔ نہ دیکھا تو عدل و انصاف, فلاح و بہبود, سستا اور آسان اشیاء کو نہ دیکھا۔ ضعیفوں کو اپنے طلبِ حقوق میں دھکے کھاتے دیکھا۔ یہاں ضمیر عزت و آبرو کو فروخت ھوتے دیکھا افسوس کہ میرے وطن کا چہرہ بگڑا ھوا دیکھا۔
تحریر :جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی


