اہم خبریںکرائمز

لیسکو کا بوسیدہ نظام موت بانٹنے لگا، 3 ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور: لیسکو کا بوسیدہ ڈسٹری بیوشن نظام شہریوں کیساتھ لائن سٹاف میں بھی موت بانٹنے لگا، چوبیس گھنٹوں میں 3 ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن سب ڈویژن کا لائن مین ریاست علی دوران کام پول سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ گزشتہ رات سمن آباد سب ڈویژن کا لائن مین رانا کاشف کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔

کوٹ خواجہ سعید کے علاقہ میں دوران کام 2 لیسکو ملازمین کرنٹ لگنے سے جھلس گئے۔ اسسٹنٹ لائن مین ظفر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

لائن سٹاف کا کہنا ہے کہ لیسکو میں سٹاف کی قلت کے باعث ملازمین پر کام کا شدید بوجھ ہے۔ سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے ایک لائن مین کو دو سے تین افراد کا کام کرنا پڑ رہا ہے۔ افسران کے دباؤ کی وجہ سے لائن سٹاف شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

سمن آباد کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے لائن مین رانا کاشف کی نماز جنازہ گلشن راوی جامعہ مسجد میں ادا کر دی گئی جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر سیکنڈ سرکل چودھری رشید سمیت تمام افسران اور یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You