لاہور: لاہور جلسے کا ماحول بنانے کیلئے نون لیگ متحرک، مریم نواز کی قیادت میں گجومتہ سے داتا دربار تک ریلی نکالی جائے گی۔ جگہ جگہ استقبال کی تیاریاں، لیگی رہنما 4 مقامات پر خطاب کریں گی، داتا دربار پر حاضری بھی دیں گی۔
دوسری جانب ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن کے احتجاج پر کنٹینر فراہم کروں گا، لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، کارکنوں نے ردعمل دیا توذمہ دار پنجاب حکومت، عمران خان ہوں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت روز بیان دیتی ہے جلسہ نہیں روکیں گے، عوامی ردعمل نہیں رک سکتا، گرفتاری کی دھمکیوں کے باوجود کوئی جلسہ نہیں رکا، عمران خان کا مقابلہ پی ڈی ایم سے نہیں، ڈی جے بٹ سے ہے، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دینا چاہیئے، ڈی جے بٹ سے مقابلے کے بعد یہ بھاگ سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت ہوش کے ناخن لے، آپ ایف آئی آر کاٹیں، ہم فریم کرا کے گھر میں لگائیں گے، گلے کا ہار بنائیں گے، یہ نفسیاتی اور جمہوری جنگ ہار چکے ہیں، استعفعوں سے پہلے گھر جانے والے ہیں، مینار پاکستان گراؤنڈ میں 13 دسمبر کو جلسہ ہوگا، عوام آٹا، چینی اور ووٹ چوروں سے چھٹکارا حاصل کرے گی، مریم نواز آج گجومتہ سے داتاد ربار تک ریلی میں شرکت کریں گے۔