صحت

فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری
فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں
معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ شہر اور اس کے مضافات میں فلو کے لیئے ویکسین دستیاب نہیں ہے اور عدیل کلینک نے عوام کی سہولت کے لیئے فلو ویکسین اسسمینٹ کیمپ کا اعلان کیا جس میں 6 ماہ کی عمر سے لے کر بزرگوں تک کی اسسمینٹ کی جاۓ گی
اور خواہش مند افراد کو ویکسین لگوانے کی سہولت بھی فراہم کی جاۓ گی۔
ویکسین کم قوت مدافعت والے لوگوں کو لگوانا بہت ضروری ہے
جن میں چھوٹے بچے سکول ۔ کالج جانے والے بچے جن کو جراثیموں کا ایکسپوژر روزانہ ہوتا ہے کمینوٹی میں میل جول کی وجہ سے اور وہ تمام بزرگ جن کو کسی بھی دائمی مرض کی وجہ سے قوت مدافعت میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں شوگر ۔ بلڈ پریشر ۔ گردہ و جگر کے امراض اور کینسر کے مریضوں کو ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے ۔
اپنے پیاروں کو فلو سے محفوظ سردیاں دیجیئے
اس سنہری موقع سے لازمی فائدہ اٹھائیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان روزانہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You