اہم خبریںپنجاب

عوام 13 دسمبر کو حق اور سچ کا ساتھ دے کر نئی تاریخ رقم کریں گے:مریم نوازشریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام 13 دسمبر کو حق اور سچ کا ساتھ دے کر نئی تاریخ رقم کریں گے۔

تفصیل کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 13 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام مریم نواز نے کہا ہے کہ جس مقام پر ایک ساتھ حق اور سچ پر کھڑے لوگوں نے ایک ساتھ مل کر قرارداد پاکستان منظور کی، اسی جگہ پر کھڑے ہو کر آپ حق اور سچ کا ساتھ دے کر نئی تاریخ رقم کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر جلسے کا نہیں بلکہ فیصلے کا دن ہے۔ فیصلہ اپنے حق کے حصول کا یا پھر فیصلہ موجودہ بد ترین حالات سے سمجھوتا کرنے کا ہے۔

انہوں نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ ہمیں مہنگائی کے عذاب کے خلاف، آٹے چینی اور چوری کے خلاف، 90 روپے کلو آٹے کے خلاف، 115 روپے کلو چینی کے خلاف، مہنگی، گیس اور بجلی کے خلاف، ہسپتالوں کے بیمار اور مفلوج نظام کے خلاف، مہنگی ادویات کے خلاف، جبر مسلسل اور جھوٹے مقدمات کے خلاف، طلبہ کی وظائف کے خلاف، پارلیمان کی پامالی کے خلاف، اظہار رائے پر پابندی کے خلاف فیصلہ کرنا ہوگا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اب تک آپ نے جس طرح پی ڈی ایم کے جلسوں میں حکومتی جبر کو شکست دے کر شرکت کی، وہ بے مثال ہے۔ اپنی آواز اور شرکت سے فیصلے پر مہر ثبت کریں، بتا دیں ان جعلی حکمرانوں کو کہ جبر کی کالی رات کٹنے والی ہے، اب انشاء اللہ ایک آزاد صبح ہونے کو ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You