عنوان:انسانوں کو دھوکہ مت دینا

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان:انسانوں کو دھوکہ مت دینا۔۔۔۔!!
ایک طالب علم کی حیثیت سے میں نے جو پڑھا سیکھا سمجھا دیکھا مشاہدہ اور تجربے کی روشنی میں نتیجہ یہ برآمد ھوا کہ کسی انسان کو دھوکہ دینا خود اپنے وجود اور نسل کی بربادی کا باعث بنتا ھے کیونکہ الله کو دھوکہ دینے والے روز قیامت میں اپنا حشر دیکھ لیں گے مگر رب العزت واحد لاشریک نے انسان کو جو مقام اور عزت بخشی اسی عزت کی لاج کیلئے رب اسی دنیا میں نشان عبرت بھی بنادیتا ھے۔ تاریخ شاہد ھے کہ رب العزت نے اپنے پیغمبروں صحابین کرام اولیاء اسلافین کے ساتھ ناروا سلوک اور دھوکے پر کس قدر بدلہ لیا۔ دھوکہ دراصل جھوٹ کا اصل نام ھے اسی سے فریب بھی بنتا ھے اور گمراہی بھی گویا یہ دوزخ کے درخت کی شاخیں ہیں۔ میں اپنے مرحوم والد سردار حسین صدیقی علیگرین کا بہت شکر گزار ھوں کہ انھوں نے دنیاوی دولت تو نہیں دی کیونکہ وہ بہت سچے ایماندار اوردیندار تھے۔ وہ کہتے تھے دین و دنیا کا علم ہی درحقیقت زندگی کی کامیابی ھے کیونکہ اصل زندگی بعد موت کی ھے۔ پوری زندگی صبر و شکر کیساتھ دیکھا الله میرے والدین کی بخشش فرمائے اور انہیں آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے بہرہ مند فرما آمین ۔۔۔ والد محترم کہتے تھے اصل سے خطا نہیں’ کم اصل سے وفا نہیں ۔۔۔ اور خاص کر مجھے علامہ اقبال کے اشعار پڑھ کر سمجھاتے تھے وہ اکثر مجھے کہتے تھے ۔۔ پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر’ مردِ ناداں پر کلامِ نرم و نازک بے اثر ۔۔۔ اور کبھی مرحوم صادق حسین کاظمی کا شعر پڑھ کر سمجھاتے ۔۔۔ تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب’ یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے۔۔۔۔ بحرکیف یہ بات تو واضع ھے کہ ایک باپ بیٹے کا بہترین استاد بہترین معلم بہترین پیر بہترین ولی اور بہترین دوست بھی ھوتا ھے ہر بچہ باپ کی حیاتی میں انکے فلسفے روایات نصیحت اور بیان کو نہیں سمجھتے ہیں لیکن انکی جدائی کے بعد سمٹا ھوا دل و دماغ پھیل کر اس ان احساسات و جذبات کی روح کو سمجھنے پر قادر ھوجاتا ھے یہی دنیا کا دستور ھے مگر منجانب الله کچھ انسانوں کو ماں باپ کی حیات ہی میں ماں باپ کے فلسفے اور راہ ہدایت کو سمجھنے کی توفیق بھی عطا کردیتا ھے وہ انسان کم وقت میں حقیتِ زندگی دیکھ لیتے ہیں ۔۔۔۔ معزز قارئین !! کچھ ایسے بھی والدین ھوتے ہیں جو دنیاوی مال و متاع, حرصِ دولت و مںصب’ طلبِ سلطنت و بادشاہت میں اس قدر مشغول ھوجاتے ہیں کہ اپنی نسل کی تربیت نہی کرپاتے اور کچھ خود اس قدر بگڑ چکے ھوتے ہیں کہ انھیں سنبھالیں کی ضرورت پڑتی ھے کچھ عرصہ سے سابق وزیر خارجہ پاکستان ‘ سابق صدرِ پاکستان’ سابق مکلم ایوانِ زیریں پاکستان’ سابق وزیراعظم پاکستان رھے۔ تاریخ پاکستان بتاتی ھے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سب سے زیادہ منصب پر حکمرانی کی لیکن آج نہ ان کی کوئی اولاد حیات رہی اور نہ ہی ذوالفقار علی بھٹو کی تیری نسل کی شکل ۔۔۔۔شوشل میں ایک بار پھر جئے بھٹو کہنے والوں کیلئے وائرل وڈیو چل رھی ھے اس کے ساتھ جو کیپشن لکھا ھوا ھے وہ یہ ھے ۔۔۔۔ اور تم زرداری کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے؟ اگر آصف زرداری نہ ہوتے تو آج کوئی بھٹو کا نام لیوا نہ ہوتا کیونکہ بھٹو کی اپنی اولاد؛ پوتا یوں ناچ رہا ہے [وڈیو] اور پوتی ہندو ساڑھی میں ملبوس، بندیا لگا کر، شرمین عبید اور ملالہ کی طرح، پاکستانی کمزوریوں کا دنیا میں پرچار کرتی پھرتی ہے۔۔۔۔ معزز قارئین!! میرے قارئین مجھے واٹس اپ کہتے ہیں کہ ایک انتہائی طاقتور وزیراعظم جس نے اپنے اقتدار کے نشے میں کتنے لوگوں کی حق تلفیاں کی۔ کتنے لوگوں میں تعصب کے بیج بوئے اور کتنے ظلم و جبر کیئے ھونگے کہ الله کی پکڑ میں آیا اور نسل در نسل نشانِ عبرت بن گئی۔ آصف علی زرداری بھی ضرور اپنے انجام کو پہنچ گیا ھے ایک لڑکا وہ بھی بانکا, معزز قارئین کہنے والے تاریخ اور ثبوت کیساتھ بہت کچھ کہہ رھے ہیں میں مجبور ھوں کہ وہ کچھ بیان نہیں کرسکتا جو دلآزاری کا باعث بنے البتہ ایک حقیقت واضع عیاں ھوتی ھے کہ انسان کتنا ہی بڑا طاقتور کیوں نہ بن جائے اگر وہ جھوٹ دھوکہ فریب کے سائے میں رہ کر خود کو اعلیٰ سمجھنے لگے تو جان لیجیئے کہ وہ بہت بڑے خسارہ میں ھے کیونکہ قرآن پاک میں جھوٹ دھوکہ اور فریب کو الله نے انتہائی ناپسندیدہ قرار دیا ھے۔ جھوٹ اصل بنیاد ھے گناہ کی اگر آپ شعور رکھتے ہیں تو ذرا سوچیئے گا اور غور ضرور کیجئے گا الله ہمیں سچ و حق پر موت ایمان کیساتھ عطا فرمائے آمین
کالمکار: جاوید صدیقی



