اہم خبریںپاکستان

عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، عوام کی جانوں کیساتھ مزید نہ کھیلے

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، عوام کی جانوں کیساتھ مزید نہ کھیلے۔

‏معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا، جس شہر میں بھی پی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا، دعاگو ہوں اللہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف حکومت پنجاب پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ نے کورونا ٹیسٹینگ کیلئے ملتان اور رحیم یار خان میں دو نئی بی ایس ایل لیبارٹریز بنانے کی منظوری دی ہے، روزانہ 25 ہزار تک کورونا ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں، کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے،عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں احتیاط کریں، محفوظ رہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You