جہلم

عابد حسین انصاری کی عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ آمد، منیب الرحمن سمیت القاسم انسٹیٹیوٹ

عابد حسین انصاری کی عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ آمد، منیب الرحمن سمیت القاسم انسٹیٹیوٹ کے میڈل یافتہ خصوصی بچوں کو مبارکباد پیش کی

جہلم( اصف اقبال جنجوء )یونین کونسل چوٹالہ کے معروف سماجی و سیاسی کارکن عابد حسین انصاری اپنے صاحبزادوں محمد حسنین غزالی اور محمد موسیٰ حیدر کے ہمراہ معروف صحافی عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اسلام پورہ جہلم کے ہونہار طالب علم منیب الرحمن کو اسپیشل نیشنل اولمپکس میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اسلام پورہ جہلم کے دیگر میڈل یافتہ خصوصی بچوں محمد ولید، اویس احمد اور ربیعہ طارق کو بھی نیشنل اسپیشل اولمپکس میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان بچوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف القاسم انسٹیٹیوٹ بلکہ پورے ضلع جہلم اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
عابد انصاری نے معروف صحافی عبدالرحمن قادری، ادارے کی پرنسپل محترمہ حنا ثاقب، سپورٹس انچارج ملک عرفان، کوچز اور القاسم انسٹیٹیوٹ کی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور بہترین رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں قومی سطح پر کامیاب بنانے میں ادارے کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے تمام میڈل یافتہ بچوں کے روشن مستقبل، مزید کامیابیوں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You