پنجاب

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ

وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی کار کو لاہور کینال روڈ پرحادثہ پیش آیا ہے، صوبائی وزیر محفوظ رہیں ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ جی آراو سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڈ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا ، صوبائی وزیر کے آگے والی کار ایک خاتون چلا رہی تھیں جن کے اچانک بریک لگانے سے تین گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوئی، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری اور رمیش سنگھ اروڑہ سمیت کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعلیٰ کی سکالرشپ کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھیں ۔

صوبائی وزیر پنجاب یونیورسٹی کے لیے متبادل گاڑی میں روانہ ہوگئیں ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You