اہم خبریںپنجاب

صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب۔

ظفر مسعود اب تک سینئر وائس چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن خدمات انجام دے رہے تھے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیر بننے پر چیئرمین پی بی اے کا عہدہ خالی ہوا تھا، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر ظفرمسعود کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔ظفر مسعود اب تک سینئر  وائس چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن خدمات انجام دے رہے تھے، صدر فیصل بینک یوسف حسین سینئر  کو وائس چیئرمین پی بی اے مقرر کیا گیا ہے۔ایم ڈی سٹی بینک پاکستان احمد خان بوزئی وائس چیئرمین پی بی اے مقرر ہو گئے ہیں۔جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پی بی اے کو یقین ہے کہ نئی قیادت مؤثر انداز سے اپنا کام جاری رکھے گی، پی بی اے اسٹیٹ بینک سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز سے بینکوں کے روابط بنائے رکھےگی۔پی بی اے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ نئی قیادت ٹیکنالوجی،کمپلائنس اور مالی شمولیت بڑھانا جاری رکھےگی، نئی قیادت ایس ایم ایز اورپاکستان کے لیے اہم منصوبوں کی فنانسنگ پر توجہ دےگی۔اعلامیے میں کہا گیا پی بی اے محمد اورنگزیب کی بطورچیئرمین کاوشوں کا اعتراف کرتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You