
صدرمملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان پر پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا۔
جبکہ 2 ہزار 3 سو 67 قیدیوں کی سزمیں کمی کر دی گئی ہے۔
لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان پر پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا کردیے گئے جبکہ 2ہزار3سو 67 قیدیوں کی سزمیں کمی کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق زنا، دہشتگردی، ڈکیتی، اغوا، جاسوسی، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے سوائے دیگر جرائم کے قیدیوں پر ہوا،سزا میں کمی پانے والے قیدیوں میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں، ان کے نام شا مل ہیں۔خیال رہے کہ یوم پاکستان اور رمضان المبارک کےمبارک مہینے کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں 90، 90 دن کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔



