اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں غیر ضروری پولیس چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیس پر سب سے کم خرچ کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے، اسلام آباد اور پاکستان پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کل نادرا کا دورہ کروں گا، شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونا چاہیے، اسلام آباد کی ٹریفک سے مطمیئن ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ 64 ممبران میں سے اگلے کمرے میں 50 نکلے، شو آف ہینڈز ہو جاتا ہے تو یہ کہنا ختم ہو جائے گا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔