سی پی او راولپنڈی کا لیڈیز پولیس افسران کی سہولت کے لیے ایک اور احسن اقدام، لیڈیز پولیس کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ڈے کیئر سینٹر قائم،
ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کی سہولت کے لیے بیڈ، کچن، انورٹرAC،مائیکرویو اوون،باتھ روم، بچوں کی کھیل و تفریح کے لیے LED اور جھولے لگائے گئے ہیں، پولیس
سینٹر میں بچوں کی پڑھائی کے لیے رائیٹنگ بکس اور وائٹ بورڈز جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں،پولیس
ڈے کیئر سینٹر کے قیام سے لیڈیز پولیس افسران کو ڈیوٹی کے اوقات میں بچوں کی دیکھ بھال کے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو گا، پولیس
سی پی او راولپنڈی کی جانب ڈے کیئر سینٹر کا قیام انقلابی اقدام ہے جس سے ڈیوٹی کے اوقات میں بچوں کی دیکھ بھال کی فکر سے آزادی حاصل ہو گئ ہے، لیڈیز پولیس افسران
ڈے کیئر سینٹر کی بدولت خواتین پولیس افسران ڈیوٹی اوقات کے دوران اپنے بچوں دیکھ بھال کے فکر سے آزاد رہیں گی اور موثر انداز سے ڈیوٹی سرانجام دے سکیں گی، سی پی او
آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،سی پی او