اہم خبریںصحت

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر نے دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی

لاہور:سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر نے دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئر کے مطابق ایک ڈاکٹر ڈی جی خان کورنٹین جبکہ دوسری ڈاکٹر آئسولیشن وارڈ میں کام کر رہی تھی، دونوں ڈاکٹر خطرے سے باہر ہیں، طبیعت زیادہ خراب نہیں، ڈاکٹروں کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے مشکل کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن پر جہاد کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل ورکر قوم کا فخر ہیں، قوم کی حفاظت کرنے والے ان جان نثار سپاہیوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You