سینیٹر مشتاق احمد خان "ہیرو آف غزہ” کے اعزاز میں تقریب پاکستان کا اصل چہرہ ایمان، ہمدردی اور استقامت

سینیٹر مشتاق احمد خان "ہیرو آف غزہ” کے اعزاز میں تقریب پاکستان کا اصل چہرہ ایمان، ہمدردی اور استقامت ہے، فراز الرحمٰن


کراچی،(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
رحمن ولا میں ایک پروقار اور روح پرور تقریبِ خراجِ تحسین اور عشائیے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیٹر مشتاق احمد خان کو “ہیرو آف غزہ” کے طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
یہ تقریب فرحان الرحمٰن، چیف مینٹر پاکستان بزنس گروپ ، فراز الرحمٰن، بانی و چیئرمین پاکستان بزنس گروپ کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔
تقریب میں بزنس کمیونٹی، سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں فراز الرحمٰن نے کہا کہ “پاکستان ہمیشہ حق، انصاف اور انسانیت کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیں سکھایا کہ ایک آزاد قوم کا فرض صرف اپنی سرحدوں کی حفاظت نہیں بلکہ مظلوم کی آواز بننا بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہماری پاک فوج اور حکومتِ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر جو فیصلے کیے وہ ہمارے قومی وقار کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہمیں بطورِ مسلمان اپنے ایمان اور ضمیر کے مطابق کھڑا ہونا چاہیے۔ فراز الرحمٰن نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تین اہم اقدامات کی اپیل کی:
1. اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
2. غزہ کے بچوں کی امداد مستند ذرائع سے کریں۔
3. دعا اور عملی یکجہتی کو اپنا معمول بنائیں۔
انہوں نے کہا، “ہماری قوم کا اخلاق ابھی زندہ ہے، اور ہم کسی بھی ظلم کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے۔”
فرحان الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ “سینیٹر مشتاق احمد خان وہ رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ عالمی سطح پر بھی امتِ مسلمہ کے ضمیر کی نمائندگی کی۔ وہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ قیادت صرف اقتدار نہیں بلکہ ضمیر کی آواز ہے۔شرکاء نے سینیٹر مشتاق احمد خان کی بہادری، سچائی اور انسانیت کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ایسے رہنما قوموں کے ضمیر کو جگاتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامتی، عزت اور وقار سے نوازے، اور مظلوم فلسطینی عوام کو امن و آزادی عطا فرمائے۔ آخر میں تمام شرکاء نے متحد ہو کر نعرہ تکبیر بلند کیا:
پاکستان زندہ باد – فلسطین پائندہ باد کے نعرہ لگاے گیے



