سینئر صحافی و کالم نگار سکندر حیات گوندل نے بطور صحافی الیکشن 2024 کیلئے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے
سینئر صحافی و کالم نگار سکندر حیات گوندل نے بطور صحافی الیکشن 2024 کیلئے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا کر پاکستان بھر میں ریکارڈ قائم کر دیا،
تفصیلات کیمطابق ضلع جہلم، تحصیل پنڈدادنخان اور ضلع منڈی بہاوالدین کے معروف صحافی اور کالم نگار سکندر حیات گوندل پاکستان بھر میں واحد صحافی ہیں جنہوں نے الیکشن 2024 کیلئے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، انہوں نے پی پی 26 پنڈدادنخان سے ایم پی اے کیلئے جبکہ NA 61 جہلم 2 سے ایم این اے کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں، دریں اثنا سکندر گوندل نے PP 43 ملکوال (ضلع منڈی بہاوالدین) سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، اس طرح وہ الیکشن 2024 کیلئے منفرد اور ریکارڈ ساز قرار دئیے جارہے ہیں کہ انہوں نے بطور صحافی 3 حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ واضع رہے کہ سکندر حیات گوندل گزشتہ 27 سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں اور تحصیل پنڈدادنخان سمیت علاقہ بھر میں انہوں نے اپنی صحافتی خدمات سے عوام کے کئی مسائل حل کروائے ہیں اور ایک بڑا حلقہ احباب رکھتے ہیں، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ منفرد منشور کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے اور گزشتہ 35 سالوں سے چلی آ رہی عوامی محرومیاں ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ دوست احباب اور عوامی حلقے سکندر گوندل کو زبردست پذیرائی دے رہے ہیں
رپورٹ : عمران حیدرببلی